امریکہ----ہم سب اڑن کار کا خواب دیکھتے رہے ہیں اور اب اس کی تعبیر مولر ایم 400 سکائی کار کی صورت میں بنی ہے ۔اس میں 4 سیٹیں ہیں اور یہ اب بھی تیاری کے مراحل میں ہے لیکن ایک کار ای بے پر بولی کیلئے رکھی گئی ہے جسکی قیمت سن کر آنکھوں سے آنسو جھلک پڑتے ہیں اسکی قیمت پاکستانی 50 کروڑ روپے ہے ۔اسکا ایک ماڈل ایم 400 اب ای بے سے خریدا جاسکتا ہے تاہم امریکی وفاقی محکمہ ہوا بازی ( ایف اے اے ) نے اس کی منظوری نہیں دی ۔2001 میں اس کی پہلی آزمائش کی گئی تھی اس میں 8 عدد پنکھڑیاں لگی ہیں جو اپنی سمت بدل کر کار کو اڑاتی ہے اور انہیں 720 ہارس پاور کا انجن قوت فراہم کرتا ہے