اسلا م آباد...پانا مہ لیکس کی تحقیقات کےلئے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سپریم کورٹ میں پیر کو حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز6 مرتبہ جے آئی ٹی میں پیش ہوئے 30 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ وزیر اعظم کے چھوٹے بیٹے حسن نواز کو 3 مرتبہ جے آئی ٹی نے طلب کیا ساڑھے 15گھنٹے تک سوالات کے جواب دئیے ۔وزیر اعظم نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی ایک ¾ایک مرتبہ طلب کیا تھا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے قطری شہزادے حمد بن جاسم سے ہونے والی خط وکتابت کے جائزے سمیت تمام بیانات اورشواہد کو دستاویزی شکل دید ی ۔