Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بس سے سفر کرنیوالوں کے رجحانات میں کمی کا انکشاف

لندن- - - - -  سڑکوں پر ٹریفک جام کا مسئلہ مختلف وجوہ کی بنا پر موثر طور پر حل ہوتا نظر نہیں آرہا ہے اور اس حوالے سے کئے گئے سروے کے مطابق اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ اپنی اپنی بڑی چھوٹی گاڑیاں لیکر سفر پر نکل پڑتے ہیں ۔ اعداد و شمار کے مطابق لوگوں نے بسوں میں سفر کرنے کا سلسلہ بہت کم کر دیا ہے اور اس وقت بس میں سفر کرنیوالوں کی جو تعداد سامنے آئی ہے وہ گزشتہ 10سال میں سب سے کم ہے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صورتحال کی وجہ سے سڑکوں پر بھیڑ بھاڑ زیادہ نظر آنے لگی ہے اور بے شمار گاڑیوں سے خارج ہونیوالے دھواں اور گیس نے فضائی آلودگی کو خراب تر کرنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔ بسوں پر سفر کرنیوالوں کی تعداد ہر مہینے کم ہوتی جا رہی ہے اور یہ شہریوں کی صحت ، عافیت سمیت مقامی اقتصادیات کیلئے بھی اچھی چیز نہیں ہے ۔

شیئر: