Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسحاق ڈار نے رکن اسمبلی سے شادی نہیں کی،ترجمان

اسلام آباد ... وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے کسی ممبر قومی اسمبلی سے شادی نہیں کی۔ ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار اور ان کی فیملی امر یکی شہریت بھی حاصل نہیں کرنا چا ہتی۔ اس خبر میں بھی صداقت نہیںکہ وہ مرسیڈیز بینز جو اسحاق ڈار کے نام پر رجسٹرڈ ہے اس کا ٹوکن ٹیکس ادا نہیں کیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں ان خبروں کو چلانے کا مقصد وزیر خزانہ کی نجی و پروفیشنل شہرت کو داغدار کرنا ہے۔ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کی جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد سے میڈیا میں غلط اور بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں۔

 

شیئر: