جازان: العارضہ میں گولہ گرنے سے شہری زخمی
جازان: جازان العارضہ کمشنری میں گولہ گرنے سے ایک شہری زخمی ہوگیا جبکہ موقع پر کھڑی دو گاڑیاں متاثر ہوئیں۔ محکمہ شہری دفاع کے ترجمان کرنل عبد اللہ القحطانی نے بتایا کہ آج اتوار کو حوثی باغیوں نے یمن کے زیر قبضہ علاقے سے گولہ داغا تھا۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور احتیاطی تدابیر کے علاوہ سلامتی کے ضوابط پر عمل کیا۔