Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنٹرول لائن پر جوابی کارروائی،4ہندوستانی فوجی ہلاک

راولپنڈی ...پاک فوج نے کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے۔ 4ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے اور کئی مور چے تباہ کردئیے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ان 2چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے فائرنگ کرکے شہریوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ ہندوستانی فوج نے برہان وانی کی پہلی برسی پر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے راولا کوٹ سیکٹر میں شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔ 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
 

 

شیئر: