بیروت ...پاکستانی اداکارہ مائرہ خان نے 8ویں بیروت انٹرنیشنل ایوارڈ فیسٹیول میں شرکت کی اور2ایوارڈز بھی اپنے نام کئے۔ مائرہ خان کو بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کرنے اور بہترین لباس کے لئے ایوارڈ د ئیے گئے۔مائرہ خان نے یہ ایوارڈز اپنے ملک کے نام کئے ہیں۔ فیسٹول میں مائرہ خان نے لبنانی فیشن ڈیزائنر نیکولس جبران کا بنایا ہوا گاون پہنا ۔ ریڈ کارپٹ پر بھی دلکش دکھائی دیں۔ مائرہ نے ٹوئٹر پر ان لمحات کو کو شیئر بھی کیا ہے۔