اسلام آباد ... سپریم کورٹ نے ایس ای پی سی کے چیئرمین ظفر حجازی کے خلاف آج ہی مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ظفر حجازی نے کس کے کہنے پر ٹمپرنگ کی یہ معاملہ دیکھنا ہے ۔ظفر حجازی کو اپنی صفائی کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جے آئی ٹی کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کے معاملے کی سماعت کے دوران ایف آئی نے اپنی رپورٹ پیش کی جس میں ظفر حجازی کو قصور وار قرار دیا گیا ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایس ای سی پی کے2 افسران نے غیر قانونی احکامات تسلیم کئے۔رپورٹ میں ان کے خلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔