نئی دہلی ... ہندوستانی ٹی وی اداکارہ الکا کوشل کو بوگس چیک کے کیس میں پنجاب کی ضلعی عدالت نے 2 سال قید کی سزا سنا دی۔ اداکارہ نے ایک شخص سے ڈرامہ بنانے کے وعدے پر 50 لاکھ روپے ادھار لئے تھے۔جب اوتار سنگھ نے الکا سے 50 لاکھ روپے مانگے تو 25، 25 لاکھ کے چیک دئیے تاہم یہ دونوں ہی چیک بوگس نکلے ۔ عدالت نے الکا کو 25 لاکھ کے دونوں چیک باونس ہونے پر منی لانڈرنگ کے الزام میں سزا سنائی۔ الکا کوشل کے ساتھ ان کی والدہ کو بھی 2 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ الکا کوشل نے بجرنگی بھائی جان میں کرینہ کپور اورفلم کوئین میں کنگنا رناوٹ کی والدہ کا کردار ادا کیا تھا کئی معروف ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔