Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خالد بٹ یوتھ ونگ عسیر کے جنرل سکریٹری مقرر

خمیس مشیط ( جی ایس ایوب )عسیر ریجن کی معروف سماجی شخصیت شاہد بٹ کے صاحبزادے خالد شاہد بٹ کو یوتھ ونگ عسیر کا جنرل سکریٹری مقرر کردیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کرنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے خالد بٹ نے کہا ہے کہ میں اپنی قیادت کا شکر گزار ہوں جس نے مجھ پر اعتماد کیا ہے۔ جو ذمہ داریاں مجھے سونپی گئی ہیں میں انہیں نہایت ذمہ داری کے ساتھ انجام دوں گا۔انہوں نے کہا کہ اپنے قائدین کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے کمیونٹی اور پارٹی کارکنوں کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ وزیر اعظم نواز شریف کی مدبرانہ سوچ سے متاثر ہوکر میں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ۔میرے والد بھی پرانے مسلم لیگی ہیں۔
 
 

شیئر: