اسلام آباد... وزیراعظم محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کردیا اور کہا کہ رپورٹ کے ہر تضاد کو سپریم کورٹ میں مقابلہ کریں گے۔ ٹوئٹر پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ اس سے قبل ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے سپریم کورٹ میں شریف فیملی کے کاروبار کی 1960سے اب تک کے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں ۔ پیر کو مریم نواز نے ٹوئٹر پر جے آئی ٹی کی جانب سے عدالت میں پیش کر نے کےلئے لائے گئے ثبوتوں کے باکسز کی تصویر شیئر کر تے ہوئے لکھا ہے کہ شریف فیملی پر ثبوت نہ دینے کا الزام لگانے والے سپریم کورٹ میں شریف فیملی کے کاروبار کی 1960 سے اب تک کے ثبوتوں کی ٹرالی دیکھ لیں۔