Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کمپنیوں نے مرافق فیس ادا کرنے کا عندیہ دے دیا

ریاض- - - - سعودی کمپنیوں نے غیر ملکی ملازمین کے مرافقین اور تابعین کی فیس ادا کرنے کا عندیہ دے دیا۔ فیس ادا کرنے کا اعلان تمام کمپنیوں نے نہیں کیا ۔ متعدد کمپنیاں ایسی ہیں جنہوں نے ماہانہ جزوی فیس ادا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ سعودی قانون کے بموجب کوئی بھی نجی کمپنی مرافقین اورتابعین کی فیس ادا کرنے کی پابند نہیں۔ متعدد کمپنیوں نے غیر ملکی ملازمین کو تحریری طور پر مطلع کردیا ہے کہ وہ ا ن کے مرافقین اور تابعین کی ماہانہ فیس ادا کریں گی۔ کئی کمپنیوں نے تحریری طور پر یہ اطلاع دی ہے کہ وہ مرافقین اور تابعین کی فیس ادا کریں گی تاہم اس کا ایک حصہ ملازمین کی تنخواہوں سے وصول کرلیا جائے گا۔

شیئر: