ڈاکٹر منصور میمن اور ڈاکٹر ارم قلبانی کی طرف سے سفیر پاکستان کے اعزاز میں تقریب
سفارتخانے کے ذمہ داروں کے علاوہ کمیونٹی کی شرکت، مقامی صحافیوں کو سندھی اجرک کے تحفے
ریاض (ذکاءاللہ محسن)ڈاکٹر منصور میمن اور ڈاکٹر ارم قلبانی کی جانب سے سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق کے اعزاز میں عشائیہ منعقد کیا گیا جس میں سفارت خانہ پاکستان کے دیگر افسران جن میں ہیڈ آف چانسری سردار خٹک، ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ، ملٹری اتاشی شاہد منظور،گروپ کیپٹن ارشد مختار،شاہد اسلم، نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شرکت کی۔ اس کے علاو کمیونٹی ممبران میں سے کلچرل گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر خان،ایونٹس آرگنائزر کنوننئیر شمشاد صدیقی اور معروف بزنسمین چوہدری بشیر احمد شریک ہوئے۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس خوبصورت عشائیے کی تقریب میں ڈاکٹر منصور میمن نے تمام افراد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب نئے تعینات ہونے والے سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق کے اعزاز میں رکھی گئی ہے۔ میں شکر گزار ہوں کہ سفیر پاکستان نے اپنا قیمتی وقت ہمیں دیا ہے۔ ڈاکٹر ارم قلبانی نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی محب وطن اور اپنے ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار احسن انداز میں نبھا رہی ہے۔تقریب میں ڈاکٹر منصور میمن کی جانب سے صحافیوں کو سندھی اجرک کے تحائف دئیے گئے جو سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق نے وقار نسیم وامق، عابد شمعون چاند، ایچ ایم فیاض، ندیم شیر اعوان، الیاس رحیم،اور جہانزیب امجد کو پیش کئے۔