Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب صدر جمہوریہ کا انتخاب،اپوزیشن حکمت عملی بنائے گی

نئی دہلی۔۔۔۔اپوزیشن کے اہم رہنماؤں کا اجلاس آج منگل کو دہلی میں ہوگا جس میں آئندہ ہونیوالے نائب صدر کے انتخاب کیلئے حکمت عملی طے کی جائیگی۔ یہ اجلاس کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے بلایاہے۔خیال ہے کہ کانگریس کے علاوہ آر جے ڈی ، ترنمول کانگریس ،بائیں بازو کی جماعتیں، ڈی ایم کے ،نیشنل کانگریس پارٹی، سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی کے رہنما شریک ہونگے۔بہار کی حکمراں جماعت جے ڈ ی یو شرکت نہیں کریگی۔ نائب صدر جمہوریہ کی نامزدگی کے کاغذات جمع کرانے کا عمل اس ماہ کی4تاریخ سے شرو ع ہوچکا ہے جو 18جولائی تک جاری رہیگا۔ حکومت اور اپوزیشن نے نائب صدر کے ممکنہ عہدیداروں کے ناموں کا ابھی اعلان نہیں کیا۔موجودہ نائب صدر حامد انصاری کی مدت 10اگست کو ختم ہوگی۔ وہ مسلسل دومرتبہ اس عہدے پر کام کرچکے ہیں۔

شیئر: