اسلام آباد...سپریم کورٹ نے نااہلی کیس میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو بدھ کو طلب کرلیا ۔ عدالت نے ریمارکس د ئیے کہ عمران خان کو منی ٹریل دینا ہوگی۔ عمران خان کو کرکٹ سے کمائی گئی رقم ثابت کرنے کے علاوہ لندن فلیٹ کی ادائیگی کی تفصیلات بھی بتانا ہوں گی۔ن لیگ کے حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ عمران خان کے وکیل انور منصور کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہارکیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عمران کے پاس ایک لاکھ 17 ہزار پونڈ کہاں سے آئے، لندن میں ادائیگی کب اور کیسے کی گئی؟۔ کرکٹ سے کمائی گئی رقم کو ثابت کرنا ہوگا