Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیوس ٹی20 کرکٹ میں 2سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر

کنگسٹن،جمیکا----ویسٹ انڈین اوپنرایون لیوس نے ٹی20 میچ میں ہند ہی کے خلاف کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی ۔ ہم وطن اوپنر کرس گیل اور برینڈن میک کولم کے بعد وہ ٹی20 کرکٹ میں 2سنچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر بن گئے ۔ لیوس نے سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ہندوستانی بولرز کی جم کر پٹائی کی اور سب کی گیندوں پر چھکے لگانے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے روی چندرن ایشون کو 5، جڈیجہ کو4شامی اوریادو کو 2،2جبکہ بھونیشور کمار کو ایک چھکا لگایا۔

شیئر: