Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمر اکمل نے فٹنس کے لئے باکسنگ تربیت شروع کردی

 
لندن :فٹنس مسائل میں گھرے ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے فٹنس کو بہتر بنانے کے لئے باکسنگ کی تربیت شروع کردی ہے۔سوشل میڈیا پر عمر اکمل کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ انگلینڈ کے ایک گھر میں باکسنگ کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔یہ ویڈیو ایسے وقت پر آئی ہے جب قومی سلیکشن کمیٹی انہیں سینٹرل کنٹریکٹ سے باہر کررہی ہے۔عمر اکمل لاہور میں ہائی پر فارمنس کیمپ چھوڑ کر لندن چلے گئے ہیں جس پر بورڈ حکام اور سلیکٹرز سخت ناراض ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔وہ یہ کہہ کر بر طانیہ گئے ہیں کہ وہ انگلینڈ میں گھٹنے کا علاج کرائیں گے اور وہیں بحالی پروگرام میں حصہ لیں گے۔عمراکمل فٹنس مسائل کا تو پہلے ہی شکار ہو کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے تھےجس پر کوچ مکی آرتھر ان سے ناراض ہیں۔ اب وہ گھٹنے کی انجری کا بھی شکار ہوگئے ہیںتاہم انہوں نے انجری کی اطلاع پی سی بی کے ڈاکٹروں کو دینے سے گریز کیا۔عمر اکمل کو ہائی پرفارمنس کیمپ میں بلایا گیا تھا لیکن کیمپ میں رپورٹ کرنے اور پھر بورڈ کو سلیکشن کمیٹی کا بتا کر وہ انگلینڈ چلے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل نے گھٹنے میں فلوئڈ کی شکایت کی اور نیشنل اکیڈمی کے کوچز کو بتایا کہ وہ علاج کے لئے انگلینڈ جا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کو مکمل فٹ ہونے کے لئے4سے5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
 

شیئر: