جدہ۔۔۔۔ولیعہد نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے قاصد برائے یمن اسماعیل ولد الشیخ نے جدہ میں ملاقات کی اس موقع پر یمن کے تازہ حالات اور یمنی مسائل حل کرنے کی خاطر کی جانیوالی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی محکمہ خفیہ کے سربراہ خالد الحمیدان بھی ملاقات کے وقت موجود تھے۔