لکھنؤ۔۔۔۔سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی طرف سے آئی پی ایس افسر امیتابھ ٹھاکر کو موبائل فون پر دی گئی مبینہ دھمکی معاملے میں جانچ کی سست روی کو لے کر سی جی ایم کورٹ نے ناراضگی ظاہر کی ہے۔سی جی ایم سندھیا شریواستوا نے جانچ کی پیش رفت پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ایس ایس پی لکھنؤ سے پوچھا ہے کہ معاملے میں پیش رفت کیوں نہیں ہو رہی ہے؟ سی جی ایم نے تفتیش کار سی او حضرت گنج کو سماعت کی آئندہ تاریخ 10 اگست کو ایس ایس پی لکھنؤ کی تفصیل سمیت جانچ کی پیش رفت جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔