Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سرسبز الجوف‘ ایک سال میں 1.8 ملین درخت اور پھولدار پودے لگائے گئے

علاقے کے پارکوں کی صفائی اور تزئین کا کام بھی کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں الجوف میونسپلٹی نے گزشتہ برس ریجن میں 1.8 ملین سیزنل درخت اورپھولدار پودے  لگائے جس کا مقصد سبزے میں اضافہ کرنا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ریجنل بلدیہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ علاقے کے مختلف پارکوں اور 48 ہزار 526  پودے جبکہ 85 ہزار سیزنل پھولوں کے پودے لگائے گئے۔
مختلف علاقوں میں موجود پارکوں کی کٹائی کی گئی جس کا مجموعی رقبہ 1.2 ملین مربع میٹر تھا۔ علاوہ ازیں 87 ہزار مربع میٹر رقبے پر گھاس اگائی گئی۔
علاقے کے پارکوں کی صفائی اور اس کی تزئین کا کام بھی کیا گیا۔
علاوہ ازیں بچوں کی تفریح کے لیے 1125 جھولے مختلف پارکوں میں نصب کیے گئے۔

 

شیئر: