میرٹھ ۔۔۔۔سابق ایم ایل اے حاجی یعقوب قریشی کی رشتے دار خواتین نے میرٹھ کے ایک اسکول میں گھس کر طالبہ کو زدوکوب کیا۔ انہوں نے اساتذہ سے بھی لڑائی کی اور اسکول کی املاک کو نقصان پہنچایا۔ قریشی کی بیٹی سے چندطالبات کی تلخ کلامی ہوئی تھی اس کے بعد قریشی کی رشتے دار خواتین اسکول پہنچ گئیں اور ہنگامہ کیا۔قریشی کی بیٹی کچھ دنوں سے اسکول نہیں آرہی تھی۔ طالبات نے اس کی شکایت اس کے ٹیچر سے کی اسی پر ہنگامہ ہوا۔پرنسپل نے کہا کہ واقعہ کے بعد لڑکیاں خوفزدہ ہیں۔ میرٹھ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اسکول کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے اندازہ لگا رہی ہے کہ کیا کچھ ہوا۔