Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یاسیت پر مرد اور عورت کا علیحدہ علیحدہ رد عمل

لندن ۔۔۔کیمبرج یونیورسٹی میں ہونیوالی ریسرچ کے مطابق ڈپریشن کے وقت مرد اور عورت کا دماغ مختلف رد عمل کا اظہار کرتا ہے۔ ایک نئی تحقیق کے مطابق ایسی صورت میں دونوں کا علاج مختلف دواؤں سے کرنا ہوگا۔ مردوں کی نسبت خواتین میں ڈپریشن دوگنا زیادہ ہوتا ہے لیکن مرد یاسیت میں ڈوب کر خود اپنی جان دے سکتا ہے۔ اس تحقیق کے نتیجے میں توقع کی جارہی ہے کہ اس بیماری میں مردوں اور عورتوں دونوں کیلئے الگ الگ دوائیں تجویز کی جائیں گی۔کیمبرج یونیورسٹی میں ہونیوالی اس تحقیق کے دوران 15سال تک کی عمر کی بچیوں پربھی ریسرچ کی گئی۔ یہ دیکھا گیا کہ ان بچیوں میں ہارمونز کی کمی بیشی اور ان کے جینیاتی رویے بھی لڑکوں سے الگ تھے۔ لڑکیوں میں منفی سوچ زیادہ دیکھی گئی لیکن ریسرچرز کا کہناتھا کہ مرد جب بھی زیادہ مایوسی کا شکار ہوتا وہ خود کشی کی طرف زیادہ مائل ہوتاہے ۔

شیئر: