Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریک کیساتھ جلتی بجھتی لائٹ کا حامل ’’اسمارٹ ہیلمٹ ‘‘

سائنس ڈیسک۔۔۔۔۔انجینیئرز نے ایسا ہیلمٹ تیار کر لیا ہے جو موٹر سائیکل سوار کی ایمرجنسی بریک کے بارے میں دیگر ڈرائیورز کوآگاہ کرے گا۔ یہ ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو حادثے سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔اس ہیلمٹ کی پشت پر سرخ لائٹ منسلک ہے۔ یہ لائٹ موٹر سائیکل سوار کی ایمرجنسی بریک کے بارے میں دیگر ڈرائیورز کو آگاہ کرے گا، اس طرح لوگ حادثے سے محفوظ رہیں گے۔جب بھی موٹر سائیکل سوار بریک لگاتا ہے یا اپنی رفتار دھیمی کرتا ہے تو ہیلمٹ کی پشت سے منسلک سرخ لائٹ جل اٹھتی ہے۔ ہیلمٹ کی لائٹ کو جلتا دیکھ کر پیچھے سے آنے والے ڈرائیور محتاط ہوجاتے ہیں۔ یوں کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکتا ہے۔یہ ہیلمٹ گاڑی کی بریک لائٹ کی طرح کام کرتا ہے لیکن اس میں کسی قسم کے تار موجود نہیں بلکہ اسے چارج کیا جاتا ہے۔ 2600 ایم اے ایچ بیٹری کا حامل یہ ہیلمٹ ایک مرتبہ چارج ہوکر 8 گھنٹے سے زائد کام کرسکتا ہے۔

شیئر: