باحہ۔۔۔۔باحہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ ایتھوپیا کے ان 4شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا جنہوں نے اپنے ہم وطن کو ہاتھ پیر باندھ کر زدوکوب کیا تھا۔باحہ پولیس کے ترجمان کرنل بندر الغامدی نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ مقامی شہری نے اطلاع دی تھی کہ اس نے وادی نخال میں ایتھوپیا کے شہری کے ہاتھ پیر بندھے ہوئے دیکھے ہیں ، فوراً ہی فورس بھیج کر بندشوں سے آزاد کرایا گیااور اس سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر زدوکوب کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا۔