Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کی قانونی ٹیم میں شامل نہیں،عاصمہ جہانگیر

  لاہور... ن لیگ نے جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لئے پھر پور قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرا عظم مسلسل لیگی رہنماوں اور قانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں۔ نئی قانونی ٹیم بھی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جس میںانسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور وکیل عاصمہ جہانگیر کا نام لیا جا رہا ہے تاہم عاصمہ جہانگیرنے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نمائندگی کرنے والی قانونی ٹیم کا حصہ بننے نہیں جا رہی۔عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ وزیراعظم ہاوس نے مجھ سے اس مقدمے کے لئے رابطہ کیا ہے اور نہ اس کیس کو لینا میرے فیلڈ آف لا میں آتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سپریم کورٹ میں شریف خاندان کی نمائندگی کے لئے خواجہ حارث اور مصطفی رمدے کو نامزد کرچکے ہیں ۔
 

 

شیئر: