Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چائے والا ارشد خان پاکستانی یا افغان؟

اسلام آباد... سوشل میڈیا پر راتوں رات شہرت حاصل کرنے والے ارشد خان المعروف چائے والے کی شہریت کے بارے میں سوال اٹھا ئے جا رہے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ افغان سفیر ڈاکٹرعمر زاخیل وال نے ٹوئٹر پردعوی کیا کہ ارشد خان پاکستانی نہیں بلکہ افغان شہری ہے جبکہ نادرا حکام نے اس کے پاکستانی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ نادرا حکام کے مطابق ارشد خان افغان نہیں بلکہ پاکستانی شہری ہے، ارشد خان کے والد پاکستانیہیں۔ انہوں نے اپنا شناختی کارڈ 70 کی دہائی میں حاصل کیا تھا۔ ارشد کے گھر کے دیگر افرادکے پاس بھی پاکستانی شناختی کارڈ موجود ہے۔ ارشد خان نے بتایا کہ اس نے نادرا حکام کو تمام دستاویز دی ہیں ۔واضح رہے کہ ارشد خان عرف چائے والے کو اس وقت مقبولیت حاصل ہوئی جب ایک خاتون فوٹوگرافر نے اس کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کردی۔ یہ تصو یر تیزی سے وائرل ہوئی ۔ لندن کے میگزین ایسٹرن آئی نے انہیں دنیا کے پرکشش مردوں کی فہرست میں شامل کیا۔ ارشد خان نے بہت کم عرصے میں شہرت حاصل کرلی اور سوشل میڈیا کے اسٹار بن گئے۔ 

 

شیئر: