مکہ مکرمہ۔۔۔۔’’فارس نیوز ‘‘ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ ایران کا سرکاری وفد امسال حج مشن پر ربط و ضبط کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا۔ سربراہ ایرانی تنظیم حج و زیارت کے چیئرمین حمید محمدی ہیں۔ ویب سائٹ پر اطلاع دی گئی ہے کہ ایرانی حاجیوں کی پروازیں 30جولائی سے 25اگست تک سعودی عرب پہنچیں گی۔ پروگرام کے مطابق 86500ایرانی حج پر آئیں گے۔