Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن الزامات لگانا پرانا حربہ ہے،حاصل بزنجو

  اسلام آباد... وفاقی وزیر جہاز رانی و بندرگاہ میرحاصل بزنجونے کہاہے کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے پہلے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کامطالبہ غیرمنصفانہ ہے۔سرکاری ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی سیاسی پارٹیوں خاص طور سے تحریک انصاف کارویہ نامناسب اور غیرذمہ دارانہ ہے۔حاصل بزنجونے کہاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے طرز عمل نے تحقیقاتی رپورٹ کو متنازعہ بنادیا۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ بدعنوانی کے الزامات عائد کرناپراناحربہ ہے جو ماضی میں کئی منتخب حکومتوں کے خلاف استعمال کیاگیا۔

 

شیئر: