Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حادثے میں گایوں کو ہلاک کرنیوالوں کو زیادہ سزا

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی کی ایک عدالت نے ہریانہ کے صنعتکار کے بیٹے کواپنی بی ایم ڈبلیو سے کچلنے پر 2سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج سنجیو کمار نے کہا کہ ایسے ڈرائیوروں کے مقابلے میں گایوں کو حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کو زیادہ سخت سزائیں ہونی چاہئیں انہیںمختلف ریاستوں میں 5،7یا 14سال کی سزا ملنی چاہئے۔ تاہم غفلت اور لاپروائی سے گاڑی چلاتے ہوئے کسی بھی شخص کی موت کی سزا قانون میں صرف 2سال مقرر ہے۔عدالت نے صنعتکار کے بیٹے کو حفاظتی ضمانت بھی دی ہے تاکہ وہ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرسکے۔عدالت نے اسے حکم دیا کہ وہ متاثرہ موٹر سائیکل سوا ر کے خاندان والوں کو 10لاکھ روپے جبکہ زخمی ہونیوالے دوسرے شخص کو وہ جو صحافی ہے 2لاکھ روپے ادا کرے۔

شیئر: