Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند سے مذاکرات کی گنجائش نہیں، چین

نئی دہلی۔۔۔۔چین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ سکم سے فوجیوں کی واپسی کے معاملے پر بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں۔ کسی بھی سفارتی حل کیلئے ضروری ہے کہ وہاں سے ہندوستانی فوج واپس بلائی جائے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ حکومت سکم کے علاقے ڈوکالم میں چین کے ساتھ کشیدگی دور کرنے کیلئے سفارتی چینل استعمال کررہی ہے۔ چین کی سرکاری خبررساں ایجنسی ژنہوا نے جواسٹیٹ کونسل کے زیر اہتمام کام کرتی ہے پھر کہا کہ اس تنازع پر مذاکرات نہیں ہونگے۔واضح رہے کہ پچھلے ایک مہینے سے دونوں ملکوں نے اپنی اپنی فوجیں سکم کے ساتھ چینی سرحد پر پہنچائی ہوئی ہیں۔

شیئر: