Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ ، کووند کی کامیابی یقینی

نئی دہلی۔۔۔۔صدر جمہوریہ کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند اور اپوزیشن امیدوار میرا کمار کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔ ریاستی اسمبلیوں کے 4120اور پارلیمنٹ کے 776ارکان اپنے ووٹ کا حق استعمال کرینگے۔این ڈی اے امیدوار رام ناتھ کووند 70فیصد ووٹ ملنے کی توقع ہے۔وزی اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا ہے کہ این ڈی اے امیدوار کو 40جماعتوں کی حمایت حاصل ہے ۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ فتح کووند کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اوڈیشہ، بہار ، تلنگانہ اور تامل ناڈ نے بھی ہمارے امیدوار کی حمایت کی ہے اب صدارتی انتخاب کیلئے راستہ صاف ہے۔ مجھے رام ناتھ کووند کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔ انہوں نے ارکان پارلیمنٹ اور ریاستی ارکان پر زورد یا کہ وہ اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔

شیئر: