Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کے پا س دفاع میں کچھ نہیں،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شریف فیملی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ۔انہوں نے محض مفروضوں کی بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ نوازشریف اوربچوں کےخلاف فوجداری مقدمات درج ہونے چا ہئیں۔ عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں تحریک انصاف کی قیادت اور وکلاکا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں پیرکو ہونے والی سماعت پربات چیت کی گئی۔ شرکانے سپریم کور ٹ کی سماعت پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر عمران خان نے کہاکہ شریف فیملی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں۔ انہوں نے محض مفروضوں کی بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔شریف فیملی نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے سامنے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے جعلی دستاویزات پیش کیں ۔

 

شیئر: