Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: شراب کی 5500بوتلیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کویت سٹی: کویت میں محکمہ انسداد منشیات نے محکمہ کسٹم کے تعاون سے شراب کی 5500بوتلیں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ القبس اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ایک عرب تارک نشہ آور مشروب کی بڑی مقدار اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی خفیہ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے معلومات جمع کرکے اسمگلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اسمگلر نے بندرگارہ میں تجارتی سامان کے کنٹینر میں شراب کی بوتلیں چھپا رکھی تھیں۔ ضبط شدہ اشیائ کی مالیت3لاکھ دینار ہے۔
 

شیئر: