Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر پر دباؤ کا نتیجہ برآمد ہونے لگا، انور قرقاش

دبئی------ متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے واضح کیا ہے کہ قطر پر دباؤ کا نتیجہ سامنے آنا شروع ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک چاہتے ہیں کہ بحران بین الاقوامی نگرانی میں مقامی طور پر حل ہو۔ قرقاش نے کہا کہ قطر کے سنٹرل بینک نے دہشت گرد حملوں کو مالی اعانت فراہم کی۔ عجیب بات ہے کہ قطر آزادی کی باتیں کرتا ہے او رہمسائیوں کے ساتھ جارحانہ اقدامات کر رہا ہے۔ امارات نے انتہا پسندوں کے تصرفات پر نظر رکھی ہے او ران کے خلاف اقدامات کئے ہیں۔

شیئر: