Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر مطلوبین کی فہرست پر بات چیت کیلئے تیار

ریاض۔۔۔۔۔امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے واضح کیا ہے کہ قطر نے مطلوب دہشتگردوں کی فہرست پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کی حامی بھر لی۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ سیاسی حل،نفاذ کی ضمانتوں اور نگرانی کی تدابیر پر مشتمل ہونا ضروری ہے۔ انور قرقاش نے مزید کہا کہ مغربی ممالک کو یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ قطر کی دولت دہشتگرد تنظیموں اور شخصیتوں پر خرچ ہورہی ہے۔ وہائٹ ہاؤس قطر سے دہشتگردی بندکرانے کو ضروری سمجھتا ہے وہائٹ ہاؤس کو تسلیم ہے کہ قطر نے ترک افواج بلاکر صورتحال ناحق بہت زیادہ گرما دی ہے۔

شیئر: