Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی چوروں کا تعاقب، انجینیئر ہلاک

نئی دہلی۔۔۔۔بجلی کی تقسیم کار کمپنی کا انجینیئراس وقت کار حادثے میں ہلاک ہوگیا جب بجلی چوری مہم کے دوران مشتعل ہجوم نے اس کا پیچھا کیا۔ گھبراہٹ میں انجینیئرنے اپنی کار درخت سے ٹکرا دی۔انجینیئر کا نام ابھیمنو سنگھ ہے ۔ اس کی عمر 32سال تھی۔ کار میں سوار دیگر 4افراد زخمی ہوگئے۔کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ دہلی کے قریب جعفر پور گاؤں میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی اطلاعات کے بعد 3ٹیموں نے چھاپہ مارا تھا۔ان کے ساتھ پولیس اہلکار بھی تھے تاہم مشتعل لوگوںنے ان پرحملہ کردیا اور بھاگنے پر مجبور کردیا۔

شیئر: