نئی دہلی۔۔۔۔۔حکومت نے سگریٹس پر ڈیوٹی بڑھا دی۔ ایک سگریٹ پر ڈیوٹی48پیسے سے بڑھاکر 78پیسہ کردی گئی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ سگریٹ کی قیمتیںنہیں بڑھیں گی لیکن کمپنیاںاس فیصلے کی تفصیلات کا جائزہ لے رہی ہیں۔خیال ہے کہ ڈیوٹی میں اضافہ سے حکومت کی آمدنی میں 5ہزار کروڑروپے کا اضافہ ہوگا۔