Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیابہار کا سیاسی بحران ٹل گیا؟

پٹنہ ۔۔۔۔وزیر اعلیٰ بہار نتیش کمار نے کابینہ کا اجلاس طلب کیاجس میں نائب وزیر اعلیٰ اور لالوپرساد کے بیٹے تیجسوی یادونے بھی شرکت کی۔اجلاس کے بعد بہار میں سیاسی بحران کا خطرہ کچھ عرصے کیلئے ٹل گیاکیونکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال تیجسوی سے کرپشن کے معاملے پر استعفیٰ طلب نہیں کرینگے۔ تیجسوی نے بھی اپنے بھائی اور وزیر صحت تیج پرساد یادو کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر اعلیٰ نے اس کے بعد تیجسوی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی جس میںتیج پرتاپ اور کانگریس کے سربراہ اشوک چودھری بھی پیش ہوئے۔ یہ معلوم نہ ہوسکا کہ ان رہنماؤں کے درمیان کیا بات ہوئی۔ حکمراں اتحاد میں دراڑیں اسوقت پڑی تھیں جب سی بی آئی نے آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان والوں کی مبینہ مالیاتی بدعنوانی پر ان کے گھر اور دیگر املاک پر چھاپے مارے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنتا دل یو نے لالو سے کہا ہے کہ وہ اپنے اثاثوں کے ذرائع کے بارے میں سی بی آئی سے خود کو کلیئر کروائیں۔دریں اثناء نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے استعفے کی باتیں صرف میڈیا پر کی جاتی ہیں۔

شیئر: