حیدرآباد دکن۔۔۔۔حیدرآباد دکن میں آج بدھ کو بھی شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں حیدرآباد میں اگلے 48گھنٹے تک بارش کا امکان ہے۔ منگل کو رات ساڑھے 8بجے تک شہر میں 60.2ملی میٹر بارش ہوئی تھی جبکہ پورے تلنگانہ میں آج بدھ کو موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پچھلے دنوں سے ہونیوالی بارش کے نتیجے میں شہر کا روز مرہ کا نظام مفلوج ہوچکا ہے۔