Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت مخالف ڈرائیور کیلئے الجزیرہ شیلڈ

ریاض۔۔۔الجزیرہ چینل نے سعودی عرب کے خلاف اشتعال انگیز وڈیو کلپس پھیلانے والے یمنی ٹیکسی ڈرائیور کو اعزازکیلئے برطانیہ سے دوحہ مدعو کیا۔ الجزیرہ کے ڈائریکٹر یاسر ابو ہلالہ نے یمنی ٹیکسی ڈرائیور اسعد الشرعی کو الجزیرہ چینل شیلڈ پیش کی۔ اسے برطانیہ سے کئی یمنی شہریوں کے ہمراہ دوحہ مدعوکیا گیا تھا۔ جلال الصالحی ان میں شامل تھے ۔ یہ وہی شخص ہیں جو سعودی عرب کے خلاف اشتعال انگیزی میں شہرت رکھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر سرگرم خلیجی عوام نے الجزیرہ چینل کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

شیئر: