قاہرہ۔۔۔۔مصری دفتر خارجہ کے ترجمان احمد ابوزید نے واضح کیا ہے کہ قطری شہریوں پر پیشگی ویزے کی پابندی ’’یکساں سلوک‘‘کے اصول کے تحت لگائی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے عالم میں جبکہ قطر مصر کے حوالے سے معاندانہ موقف اختیار کئے ہوئے ہے اسے استثنیٰ اور رعایتیں دیتے رہنا خلاف عقل ہے۔ ابوزید نے بتایا کہ اس کے باوجود قطری عوام کے مفادات خصوصاً انسانی حالات کو اس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے ۔ مصری ماں کی قطری اولاد ، مصری خواتین کے قطری شوہروں اور مصر میںزیرتعلیم قطری طلبہ اس پابندی سے مستثنیٰ رکھے جائیں گے۔