Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون کی بدولت حوثیوں اور صالح میں کشیدگی

صنعاء۔۔۔۔حوثی باغیوں اور معزول علی صالح کے درمیان ایک خاتون کے خلاف جارحیت کے واقعہ نےلڑائی کی آگ بھڑکا دی۔ایک حوثی وکیل نے دھمکی دی ہے کہ علی صالح کے داماد نے ایک خاتون کے ساتھ ناروا سلوک کیا ہے اس پر اس کا تعاقب ہوگا۔حوثی وکیل علی العصمی نے واضح کیا کہ علی صالح کے داماد علی دوید، اس کے بھائی نعمان اور دوید کے بیٹوں نے صنعاء میں ایک خاتون پر فائرنگ کی ۔ واردات کرنیوالوں کو اس کی سزا دی جائیگی۔حوثی وکیل نے یمنی قبائل سے متاثرہ خاتون کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اپیل بھی کردی۔

شیئر: