ماسکو۔۔۔روس نے جو ’’مصنوعی ستارہ خلاء میں بھیجا تھا اور جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ آسمان میں چمکے گالیکن اب تک کوئی بھی اس کا مشاہدہ نہ کرسکا۔ روسی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہ چمکتا ہوا ستارہ زمین سے بھی نظر آئے گا۔اسے سوئس راکٹ کے ذریعے 14جولائی کو خلاء میں چھوڑا گیا تھا اور اسے چھوڑنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ اپنے مدار میں گردش کررہا ہے تاہم ابتک کسی سائنسداں نے اس کو چمکتے ہوئے نہیں دیکھا۔سائنسدانوں کی ٹیم کو اس کا آئی ڈی نمبر پتہ چل جائے تو اینڈرائڈ پر ایپ سے پتہ لگا سکتے ہیں لیکن ابھی تک کمپنی نے اس کا ایپ جاری نہیں کیا۔شوقیہ سائنسداں بھی ابتک اسے نہیں دیکھ پائے ۔ اس مرحلے پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا روسی سائنسداں اس تجربے میں ناکام ہوئے۔؟