اسلام آباد...ایف آئی اے کے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد کئے جانے کے بعد ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف مقدمے میں کوئی بدنیتی شامل نہیں۔ تحقیقات کے بعد شواہد کی بنا پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت مسترد کردی جس کے بعد انہیں کمرہ عدالت سے حراست میں لیاگیا۔سپریم کورٹ نے ٹمپرنگ کیس میںایف آئی اے رپورٹ پر ظفر حجازی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا تھا۔