Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفراز احمد کو کنال کا پلاٹ اور فخر زمان کو 5لاکھ کا انعام

 
اسلام آباد : اسلام آباد کے ایک نجی مال کی جانب سے گزشتہ روز پاکستانی قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب ہوئی۔ کپتان سرفراز احمد اور فخر زمان کو زیادہ رقم دینے پر باقی کھلاڑی ناراض ہو گئے اور تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔ ناراض کرکٹرز نے گروپ فوٹو بنوانے سے بھی انکار کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق کپتان سرفراز احمد کو ایک کنال کا پلاٹ اور فخر زمان کو 5 لاکھ روپے کاانعام دیا گیا جبکہ باقی کھلاڑیوں کے لئے 2،2 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا تاہم کھلاڑیوں نے انعامی رقم لینے سے انکار کر دیا اور واپس چلے گئے۔ دریں اثناءگزشتہ روز ایک نجی ہوٹل کی طرف سے بھی کھلاڑیوں کیلئے عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ عشائیے میں ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز اور سفارتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ کھلاڑیوں کا استقبال بینڈ باجے سے کیا گیا۔ تقریب کے میزبان ورسٹائل عمر شریف نے بھی مزاح کا تڑکہ لگایا جبکہ صنم ماروی کے گانوں نے آئے ہوئے مہمانوں کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ چیمپیئن ٹرافی میں آغاز مشکل تھا لیکن ٹیم نے شاندار کم بیک کیا۔ نجم سیٹھی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم نے سپر لیگ کا انعقاد کامیابی سے کیا۔اسلام آباد کے نجی ہوٹل کی انتظامیہ کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کو 5 لاکھ اور دیگر کھلاڑیوں کو 3،3 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔

شیئر: