Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز کرکٹ ٹیم کی فتح بہت بڑا کارنامہ ہوگا، گمبھیر

نئی دہلی:ہندوستانی بیٹسمین گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ اگر آج ہندوستانی ویمنز ٹیم ورلڈ کپ فائنل جیتنے میں کامیاب ہو گئی تو یہ 2011کے مینز ورلڈ میں ہماری کامیابی سے بھی بڑا کارنامہ ہوگا۔اسپورٹس چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا یہ فتح ہند میں خواتین کرکٹ کو بھی مزید فروغ دے گی اور ممکنہ طور پر ویمنز آئی پی ایل کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ہندوستانی بیٹسمین نے کہا ہماری ویمنز ٹیم کا ورلڈ کے فائنل تک پہنچنا بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ یہ ٹیم نہ تو میگا ایونٹ کے لئے فیورٹ تھی اور نہ اسے اتنے مختلف ماحول میں کھیلنے کا کوئی تجربہ تاہم اس کے باوجود متھالی راج کی قیادت میں اسکواڈ نے شاندار کامیابیاں سمیٹیں اور اب ٹیم ٹرافی سے صرف ایک قدم کے فاصلے پرہے ۔ اگر ہندوستانی ٹیم یہ ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہو گئی تو وہ صحیح معنوں میں نئی تاریخ رقم کر دے گی۔ایک سوال پر گوتم گمبھیر نے کہا خواتین ٹیم کی یہ کامیابی ملک میں ویمنز کرکٹ کو مزید مقبول بنانے میں مدد گار ہو گی اور ہو سکتا ہے کہ اسے دیکھتے ہوئے آسٹریلیا کی بگ بیش کے انداز میں ہند میں بھی آئی پی ایل کے متوازی ویمنز آئی پی ایل شروع ہو جائے ۔اس سے یقینی طور پر کھیل کو فائدہ ہوگا اور نئے ٹیلینٹ کو سامنے آنے کا موقع مل سکے گا۔آئی پی ایل کی وجہ سے ہمارے پاس کرکٹرز کا ایک پول بن چکا ہے جس سے قومی ٹیم کو بھی نئے کھلاڑی مل رہے ہیں اور نئے ٹیلنٹ کی آمد اور دریافت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے متھالی راج کے نام پیغام میں ورلڈ کپ فائنل میں ان کی کامیابی کی امید ظاہر اور کہا کہ ٹیم آخری رکاوٹ بھی عبور کرتے ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کرلے۔

شیئر: