جدہ- - - - - محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ سعودی شوہر کی غیر ملکی بیوی کے اقامہ کی تجدید 4سال کے لئے ہوگی۔سعودی شہری پہلی مرتبہ اپنے غیر ملکی بیوی کا اندراج کروانے کے لئے تمام ضروری دستاویزات منسلک کرے گا ۔ بعد ازاں اقامہ جاری کرنے کے بعد ہر 4سال میں ایک مرتبہ اقامہ کی تجدید کرنی ہوگی۔ محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ سعودی خاتون کے غیرملکی شوہر سے ہونے والی اولاد باپ کی شہریت لے گی۔ ایسے بچوں کو اقامہ جاری کرنے کے لئے ضروری ہوگا کہ ان کے پاس باپ کی شہریت کا پاسپورٹ ہو۔ محکمہ پاسپوٹ نے کہا ہے کہ غیر ملکی بیوی سے شادی کے خواہش مند سعودی نوجوانوں کے لئے ضابطے مقرر ہیں جن کے تحت شادی کے خواہش مند کی عمر30سے کم نہ ہو۔ اگر ہونے والی بیوی سے قرابت داری ہے تو کم سے کم عمر25سال ہونی چاہئے۔ اگر سعودی شہری غیرملکی خاتون سے عقد ثانی کے خواہش مند کو اجازت اس وقت دی جائے گی اگر اس کی سعودی بیوی مریض ہو یا معذور ہو یا بانجھ ہو۔