Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منی ٹریل موجود ہے ،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ میرا اور وزیراعظم نواز شریف کا کیس ایک جیسا نہیں۔ منی ٹریل موجود ہے ۔سپریم کورٹ کو اپنی آمدنی کے تمام ذرائع اور متعلقہ دستاویزات فراہم کر دیں۔ میرا کوئی روپیہ باہر نہیں نہ کچھ بے نامی ہے۔ شریف خاندان نے نہیں بتایا کہ ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا؟ان کے اور ان کے بچوں کی اربوں کی پراپرٹی ہے۔ اتوار کو بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کبھی ٹیکس چوری یا منی لانڈرنگ نہیںکی۔ اپنا پیسہ پاکستان سے باہر کمایا اور وہیں ٹیکس ادا کیا ۔بیرون ملک آمدنی سے بنی گالہ کا گھر خریدا تھا۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کیری پیکر کا خط یہ بتانے کے لئے پیش کیا کہ پیسہ کیسے آیا لیکن ایک اخبار نے لکھا کہ قطری خط ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ن لیگ کے قائدین چور ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اس ملک میں سب ہی چور ہیں۔خواجہ آصف اپنے قائد کی چوری بچانا چاہتے ہیں۔انہیں ڈر ہے کہ ان کی باری بھی آنے والی ہے۔عمران خان نے مزید کہا کہ دنیامیں کہیں بھی خیراتی اداروں کونشانہ نہیں بنایاجاتا۔ خواجہ آصف کودنیااور آخرت کی فکرکرنی چاہیے۔

 

شیئر: