بیشہ۔۔۔۔۔بیشہ کمشنری میں جرائم کا سراغ لگانے والے خفیہ اہلکاروں نے 40سے زیادہ گاڑیاں چوری کرنیوالے ایک مقامی شہری کو گرفتار کرلیا۔ذرائع نے بتایا کہ اس نے اقبال جرم کرتے ہوئے واضح کیاکہ وہ کافی عرصے سے تثلیث اور بیشہ میں گاڑیاں اور ان میں موجود قیمتی اشیاء چوری کرتا رہا ہے۔