Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کی مدد سے جنوبی یمن میں ایران کی تخریب کاریاں

ریاض۔۔۔۔۔باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایرانی محکمہ خفیہ کے اہلکار قطرکے تعاون سے جنوبی یمن میں تخریب کاری کا پروگرام بنا چکے ہیں۔اس سلسلے میں دہشتگردتنظیموں سے فائدہ اٹھایا جائے گا اور یمن کی قانونی حکومت اور عرب اتحاد کے خلاف بین الاقوامی رائے عامہ تیار کی جائیگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سازش یہ ہے کہ جنوبی یمن کی شخصیتوں ، اداروں اور جماعتوں پر دہشتگرد حملے ہونگے ،ان کے وڈیو کلپ تیار کئے جائیں گے اور پوری دنیا میں اس دعوے کے ساتھ انہیں پھیلایا جا ئیگا کہ عرب اتحاد کے آزاد کردہ علاقوں میں دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔50سے زیادہ دہشتگرد حملوں کے وڈیوکلپ تیار کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں داعش اور القاعدہ کے لوگوں نے جنوبی یمن، تعز اور حضرموت میں یمن کی آئینی حکومت کے خلاف بغاوت کے بعد سے جو حملے کئے تھے انہیں نئے انداز میں پیش کیا جائیگا۔

شیئر: